سوڈان میں 7 دنوں کے لیے جنگ بندی پر اتفاق

فوج نے "سیاسی مذاکرات" کو مسترد کر دیا... اور جنگ کو روکنے کے لیے سعودی افریقی مذاکرات

جنگ سے بچتے ہوئے چاڈ میں داخل ہونے والے سوڈانی مہاجرین کے لیے امداد (اے ایف پی)
جنگ سے بچتے ہوئے چاڈ میں داخل ہونے والے سوڈانی مہاجرین کے لیے امداد (اے ایف پی)
TT

سوڈان میں 7 دنوں کے لیے جنگ بندی پر اتفاق

جنگ سے بچتے ہوئے چاڈ میں داخل ہونے والے سوڈانی مہاجرین کے لیے امداد (اے ایف پی)
جنگ سے بچتے ہوئے چاڈ میں داخل ہونے والے سوڈانی مہاجرین کے لیے امداد (اے ایف پی)
کل جنوبی سوڈان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ سوڈانی فوج کے کمانڈر عبدالفتاح البرہان اور "کوئیک سپورٹ" فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد دقلو "حمیدتی" نے جمعرات سے لے کر 7 روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
یہ منظوری جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر مایارڈٹ کی جانب سے دو متحارب جرنیلوں کے ساتھ ہونے والے دو رابطوں کے دوران سامنے آئی، جس میں انہوں نے ان دونوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اختیار کردہ مقام پر ہونے والے مذاکرات میں شرکت کے لیے نمائندے نامزد کریں۔
دریں اثنا، خود مختاری کونسل کے ایک رکن لیفٹیننٹ جنرل یاسر العطا نے بیان دیا کہ فوج "باغیوں" کے ساتھ سیاسی مذاکرات میں داخل نہیں ہوگی، جبکہ سوڈان میں اقوام متحدہ کے ایلچی ووکر پیریٹز نے وضاحت کی کہ آئندہ مذاکرات تکنیکی اور غیر سیاسی ہوں گے جن کا مقصد صرف جنگ بندی ہے۔
دوسری جانب، سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کل افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسی فکی کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے میں جنگ روکنے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ مملکت سعودی عرب کی طرف سے سوڈان سے نکالے جانے والے 239 سعودی شہریوں سمیت 102 ممالک کی شہریت کے حامل 5390 افراد شامل ہیں۔ (...)

بدھ - 13 شوال 1444 ہجری - 03 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16227]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]