لبنان بے گھر شامیوں کی رجسٹریشن کررہا ہے

غیر قانونی رہائشیوں کو "ملک بدر" کرنے کی مطالبات کی روشنی میں

لبنان بے گھر شامیوں کی رجسٹریشن کررہا ہے
TT

لبنان بے گھر شامیوں کی رجسٹریشن کررہا ہے

لبنان بے گھر شامیوں کی رجسٹریشن کررہا ہے

لبنانی وزارت داخلہ نے بے گھر ہونے والے شامیوں کے کاموں کو کنٹرول کرنے اور ان میں سے قانونی طور پر لبنان میں موجود افراد کی شناخت کے لیے نئے طریقہ کار کے تحت انہیں شمار اور رجسٹ کرنے کے لیے ایک قومی سروے مہم کا آغاز کیا ہے۔ جب کہ یہ حکومتی اقدامات سیاسی بات چیت اور لبنان میں غیر قانونی طور پر رہنے والوں کو "ملک بدر" کرنے کے مطالبات کی روشنی میں ہو رہے ہیں، علاوہ ازیں لبنانی سیاسی پارٹیاں بھی بے گھر شامیوں کو ان کے ملک واپس بھیجنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہیں۔
کل داخلہ اور بلدیات کے وزیر بسام مولوی نے گورنرز اور جہاں بلدیات نہیں ہیں وہاں ان کے ذریعے دیہاتوں کے میئروں اور میونسپلٹیوںکے نام ایک خط بھیجا؛ کہ بے گھر ہونے والے شامیوں کی گنتی کے لیے قومی سروے مہم شروع کریں اور تمام رہائش پذیر شامیوں کی رجسٹریشن کریں، اور میئرز سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی بے گھر شامی کے اندراج سے قبل اس سے کسی قسم کے معاملے یا بیان کا اہتمام نہ کریں، اور کسی بھی بے گھر شامی کو کوئی جائیداد کرایہ پر دینے سے پہلے اس بات کی تصدیق کریں کہ وہ میونسپلٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور وہ بنان میں قانونی طور پر رہائش پذیر ہے۔ اسی طرح پیغام میں بے گھر شامیوں کے زیر انتظام تمام اداروں اور آزاد پیشوں کا فیلڈ سروے کرنے اور ان کے پاس اپنا کام کرنے کے لیے قانونی لائسنس ہونے کی تصدیق کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ مولوی نے وزارت انصاف کو خط بھیجا؛ امید ہے کہ وثیقہ نویس کسی بھی بے گھر شامی کے لیے اس کی رہائشی میونسپلٹی میں رجسٹریشن کے ثبوت کے بغیر
کوئی بھی دستاویز یا معاہدہ جاری نہیں کریں گے۔ (...)

بدھ - 13 شوال 1444 ہجری - 03 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16227]
 
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]