"غزہ کے میزائلوں" کے بعد اسرائیل میں الرٹhttps://urdu.aawsat.com/home/article/4308666/%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D9%85%DB%8C%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%84%D8%B1%D9%B9
اسرائیلی جیلوں میں خضر عدنان ہلاکت کی مذمت میں چرچ آف دی نیٹیٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ (وفا)
مغربی کنارے میں "الجہاد" تحریک کے ایک ممتاز رہنما خضر عدنان کی اسرائیلی جیل کے اندر بھوک ہڑتال کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکت کے بعد، پٹی سے صبح داغے گئے میزائلوں کے جواب میں کل منگل کے روز اسرائیلی فوج الرٹ پوزیشن میں یہاں داخل ہوئی اور اپنے ٹینکوں کے ساتھ مشرقی غزہ شہر کے ایک مقام پر بمباری کی۔ اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اس نے غزہ کی پٹی سے داغے گئے 22 راکٹوں کا جواب "ٹینک فائر" کے ذریعے دیا ہے۔ غزہ حملے کے بعد، "الجہاد" کے فوجی دستے "القدس بریگیڈز" نے اپنے جنگجوؤں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا، دریں اثناء، تحریک کے عہدیداروں نے تحریک کے جنرل پولیٹیکل بیورو کے اجلاس میں شرکت کے لیے پٹی سے باہر اپنا سفر منسوخ کر دیا۔(...)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)