کویت میں 6 جون کو "2023 کی قومی اسمبلی" کے انتخابات

سابق اراکین پارلیمنٹ اور نئے چہروں نے دوڑ میں حصہ لینے کا اعلان کیا

کویتی کابینہ گزشتہ روز اپنے استثنائی اجلاس کے دوران (کونا)
کویتی کابینہ گزشتہ روز اپنے استثنائی اجلاس کے دوران (کونا)
TT

کویت میں 6 جون کو "2023 کی قومی اسمبلی" کے انتخابات

کویتی کابینہ گزشتہ روز اپنے استثنائی اجلاس کے دوران (کونا)
کویتی کابینہ گزشتہ روز اپنے استثنائی اجلاس کے دوران (کونا)
کویتی حکومت نے قومی اسمبلی کی آئینی تحلیل کے بعد آئندہ ماہ جون کی 6 تاریخ کو پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا تعین کیا ہے، کیونکہ آئینی تحلیل کی صورت میں زیادہ سے زیادہ دو ماہ کی مدت میں قومی اسمبلی کے اراکین کو منتخب کرنے کے لیے انتخابات کا انعقاد ضروری ہے۔
کویتی کابینہ نے کل (بدھ کے روز) اپنے استثنائی اجلاس کے دوران 6 جون 2023 منگل کے روز ووٹرز کو قومی اسمبلی کے ارکان منتخب کرنے کی دعوت دینے والے ایک مسودے کی منظوری دینے کے بعد اسے ولی عہد کو پیش کیا۔
کابینہ نے پولنگ کے روز چھٹی کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام وزارتوں، سرکاری اداروں اور عام اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا جب کہ پرائیویٹ سیکٹرز کے کاموں میں تعطیل کا فیصلہ متعلقہ حکام کریں گے تاکہ مفاد عامہ کو مدنظر رکھا جا سکے۔ (...)

جمعرات - 14 شوال 1444 ہجری - 04 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16228]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]