مجھے نہیں معلوم کہ شام عرب لیگ میں واپس آئے گا یا نہیں: ابو الغیط

اگلے عرب سربراہی اجلاس میں بڑی قیادتوں کی موجودگی کی توقع ہے

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط (اے پی)
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط (اے پی)
TT

مجھے نہیں معلوم کہ شام عرب لیگ میں واپس آئے گا یا نہیں: ابو الغیط

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط (اے پی)
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط (اے پی)
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا ہے کہ "وہ نہیں جانتے کہ شام عرب لیگ میں واپس آئے گا یا نہیں۔" اور انہوں نے "بطور عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کوئی پیغام وصول نہیں کیا کہ جس میں کہا گیا ہو کہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے استثنائی اجلاس کا انعقاد کیا جائے۔"
انہوں نے عندیہ دیا کہ "شام کی واپسی پر اتفاق کی صورت میں، عرب وزرائے خارجہ کی سطح پر کسی بھی وقت ایک غیر معمولی اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔"
ابو الغیط نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں اشارہ کیا، جسے کل "الشرق الاوسط نیوز ایجنسی" نے نقل کیا کہ "انہیں حال ہی میں عمان میں منعقدہ وزارتی اجلاس کے حوالے سے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا فون آیا جس میں انہیں اس اجلاس کے (اہداف اور نتائج) سے آگاہ کیا گیا" اور انہوں نے وضاحت کی کہ "عرب ممالک کے گروپ کو یہ حاصل ہے کہ وہ کسی بھی ایسے مسئلہ پر بات چیت کے لیے جمع ہوسکتے ہیں جو انہیں پریشان کرتا ہو۔" انہوں نے اپنا خیال ظاہر کیا کہ "عرب لیگ میں شام کی نشست کی بحالی میں ایک طویل وقت لگے گا اور اس کے بتدریج اقدامات ہوں گے۔"
ابو الغیط نے وضاحت کی کہ "عرب لیگ میں شام کی واپسی کا طریقہ کار عرب لیگ کے چارٹر کے مطابق ایک مخصوص قانونی تناظر رکھتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ “کسی بھی ملک یا ممالک کے گروپ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ عرب لیگ میں شام کی نشست کی بحالی کے معاملے پر بحث کا مطالبہ کرے، خاص طور پر چونکہ اسے اس سے نکالا نہیں گیا تھا، بلکہ اس کی رکنیت کو منجمد یا معطل کر دیا گیا تھا۔"(...)

جمعرات - 14 شوال 1444 ہجری - 04 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16228]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]