اسی سلسلہ میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے کل کہا ہے کہ وہ ایران میں ہونے والے واقعات کو بڑی تشویش کے ساتھ دیکھ رہے ہیں اور انہوں نے خاص طور پر اپنی تشویش کا اظہار اس وقت کیا جب انہیں مظاہرین کی بڑی تعداد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی رپورٹ ملی۔
اس دوران حکومت نے مظاہرین اور ان کے حامی ممالک کو دھمکی بھی دی ہے اور عدالتی ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے کہا ہے کہ سرکاری عمارتوں اور بینکوں کو نذر آتش کرنے والے افراد کے خلاف گرفتاری کا عمل ہوا ہے اور انہوں نے ایرانیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان لوگوں کے بارے میں معلومات فراہم کریں جنہوں نے انہیں تخریب کار کہا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 23 ربیع الاول 1441 ہجرى - 20 نومبر 2019ء شماره نمبر [14967]