آبادکاری کے قانونی جواز کے خلاف فلسطینی اقدام اور بین الاقوامی تردیدhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2000541/%D8%A2%D8%A8%D8%A7%D8%AF%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%A7%D9%86%D9%88%D9%86%DB%8C-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%D9%81%D9%84%D8%B3%D8%B7%DB%8C%D9%86%DB%8C-%D8%A7%D9%82%D8%AF%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%AA%D8%B1%D8%AF%DB%8C%D8%AF
آبادکاری کے قانونی جواز کے خلاف فلسطینی اقدام اور بین الاقوامی تردید
گذشتہ روز ایک اسرائیلی بلڈوزر کو خلیل میں فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
رام اللہ: كفاح زبون
TT
TT
آبادکاری کے قانونی جواز کے خلاف فلسطینی اقدام اور بین الاقوامی تردید
گذشتہ روز ایک اسرائیلی بلڈوزر کو خلیل میں فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
فلسطینیوں نے واشنگٹن کے اس اعلان کے مقابلہ میں ایک عرب، اسلامی اور بین الاقوامی کارروائی کا آغاز کیا ہے جس میں مغربی کنارے کے اندر اسرائیلی آبادکاری کو جائز سمجھنے کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی کے ساتھ امریکی فیصلے کو عربی اور بین الاقوامی سطح پر تنقید سامنا کرنا پڑا ہے اور تشدد کے واقعات کے سلسلہ میں متنبہ بھی کیا گیا ہے۔ گذشتہ روز فلسطینی قیادت نے فلسطینی مسئلے کے خلاف خطرناک امریکی فیصلوں اور آبادکاری سے متعلق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے بیانات کا سامنا کرنے کے لئے اقدامات اور طریقۂ کار اختیار کرنے کے مقصد سے صدر محمود عباس کی موجودگی میں ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ ایک بیان میں اس بات پر زور دی گئی ہے کہ اندرونی سطح پر حرکت ہوگی، فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی، تحریک فتح کی مرکزي کمیٹی، نیشنل ایکشن دھڑوں، عوامی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے اجلاسوں کا انعقاد ہوگا۔ بدھ 23ربیع الاول 1441 ہجرى - 20 نومبر 2019ء شماره نمبر [14967]
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)