یہ مشترکہ موقف ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال کے خصوصی نمائندہ جاوید رحمان، پرامن اسمبلی اور ایسوسی ایشن کے حق کے خصوصی نمائندہ کلیمنٹ نیالیتسوسی فال، آزادی رائے اور اظہار رائے کے حقوق کے فروغ اور اس کے تحفظ کے خصوصی نمائندہڈیوڈ کی اور غیرقانونی سزائے موت کی خصوصی رپورٹر انیس کالامارڈ کے ہیں۔
ایک بیان میں ماہرین نے تہران کو یاد دلایا ہے کہ اس نے شہری اور سیاسی حقوق سے متعلق بین الاقوامی عہد نامے پر دستخط کیا ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات پر بہت تشویش ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے احتجاج کرنے والوں کے خلاف ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 27 ربیع الاول 1441 ہجرى - 24 نومبر 2019ء شماره نمبر [14971]