پومپیو نے ایک نیوز کانفرنس میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں ملوث ایرانی عہدیداروں پر مسلسل پابندیاں عائد کرنے کا عہد کیا اؤ۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے اپنی بد انتظامی کی وجہ سے ہونے والے مظاہروں کے خلاف اپنی ظلم زیادتی کے سلسلہ کو جاری رکھا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عہدیداروں نے مظاہرین کے خلاف تشدد کا رویہ اختیار کیا ہے، انٹرنیٹ کی خدمت بند کردی ہے اور ہم ایران اور انسانی حقوق کی پامالی کرنے والوں کو مسلسل سزا دیتے رہیں گے۔
گذشتہ ہفتے محکمہ خارجہ نے مظاہرین کے خلاف ایرانی سیکیورٹی فورسز کے حملے کے ثبوت کی تصدیق کے لئے ایرانیوں سے بات چیت کرنے کے مقصد سے ایک ہاٹ لائن کا آغاز کیا تھا۔(۔۔۔)
بدھ 30 ربیع الاول 1441 ہجرى - 27 نومبر 2019ء شماره نمبر [14973]