نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی ہے اور اس ملاقات میں انہوں نے بار بار اس طرح کے بیانات دئے جانے کے سلسلہ میں کویت کی ناراضگی اور حیرت کا اظہار کیا ہے اور اسی طرح انہوں نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ علی السالم ہوائی اڈہ سے اڑنے والے کسی بھی جہاز کی شرکت کے سلسلہ میں کویت نے دوبارہ انکار کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف نشاندہی بھی کی ہے کہ اس سے قبل آرمی کے جنرل اسٹاف نے اپنے بیان میں اس بات کی نفی کی ہے کہ اس عمل میں کویت کے کسی بھی اڈہ سے کوئی شرکت ہوئی ہے۔
الجار اللہ نے ایرانی عہدہ دار کے اس الزام کے بارے میں کویت کی ناراضگی اور حیرت کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 3 جنوری کو کویت کے ایک اڈہ کو حملہ کرنے میں استعمال کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 30 جمادی الاول 1441 ہجرى - 25 جنوری 2020ء شماره نمبر [15033]