فہمی نے "الشرق الاوسط" کو دیئے گئے بیانات میں کہا ہے کہ ان کا مقصد حق پر مبنی مطالبات کے لئے ہونے والی تحریک کو روکنا نہیں ہے بلکہ ان کا مقصد شہریوں اور پرامن مظاہرین کی حفاظت اور فسادات کو روکنا ہے اور اس تکلیف دہ صورتحال پر قابو پانا بھی ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ انہوں نے پرامن انداز میں مظاہرہ نہ کرنے والوں سے نمٹنے کے لئے ایک نئی حکمت عملی طے کی ہے۔
اسی طرح فہمی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ان کے خلاف جس چیز کی بھی تشہیر کی گئی ہو لیکن ان کا کسی سیاسی یا پارٹی سے وابستگی نہیں ہے اور انہوں نے کہ بھی کہا کہ میں فوجی ادارہ کا بیٹا ہوں اور میں اس میں سب سے ایک ہی فاصلے پر تھا اور میں وزارت داخلہ میں بھی سب سے ایک ہی فاصلے پر رہوں گا اور انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اس ذمہ داری کے لئے جس نے انہیں منتخب کیا ہے وہ وزیر اعظم حسان دیاب ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 07 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 01 فروری 2020ء شماره نمبر [15040]