سرکاری طور پر "کوویڈ 19" کے نام سے جانے جانے والے نئے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور سرزمین چین میں زیادہ تر اموات کا اندراج کیا گیا ہے اور جیسا کہ کل بدھ کے دن چین نے اعلان بھی کیا ہے کہ متاثرین کی تعداد میں روز بروز مسلسل کمی آرہی ہے جبکہ 1749 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 4 ہفتوں میں یہ سب سے کم نئے کیسز ہیں اور اس طرح چین میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد کم از کم 74 ہزار ہوگئی ہے۔
اسی سلسلہ میں عالمی ادارۂ صحت نے دسمبر کے ماہ میں سامنے آنے والے اس وائرس سے لڑنے کے سلسلہ میں کی جانے والی "عظیم پیشرفت" کا خیر مقدم کیا ہے اور مشرق وسطی علاقہ کے ایمرجنسی ڈائریکٹر رچرڈ برینن نے اپنے بیان کہا ہے کہ ہم نے قلیل وقت میں بہت ترقی کی ہے اور انہوں نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ یہ کہنا بہت جلد ہوگا کہ وائرس پر قابو پالیا گیا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 26 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 20 فروری 2020ء شماره نمبر [15059]