سعودی عرب عالمی سطح پر ایک اہم گیس پیدا کرنے والے ملک کی طرف گامزن ہے

ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو دیکھا جا سکتا ہے
ولی عہد اور نائب وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

پرسو روز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز کی زیر صدارت ہائیڈرو کاربن کی اعلی کمیٹی کے اجلاس میں سعودی عرب نے اپنی زمینوں پر کھربوں ذخائر کے ساتھ گیس کی سب سے بڑی دریافت کی نقاب کشائی کی ہے۔
کمیٹی نے مشرقی خطے میں جافورہ نامی اس بڑے فیلڈ کو ترقی دینے کے منصوبوں کا جائزہ لیا ہے جو ملک کا سب سے بڑا غیر منسلک اور غیر روایتی گیس فیلڈ ہے اور اس کے علاوہ اس کے یہاں گیس کے غیر معمولی ذخیرہ کا اندازہ ہوا ہے جس کا تخمینہ تقریبا 200 کھرب مکعب فٹ ہے اور اس کی وجہ سے سعودی عرب ایک اہم گیس پیدا کرنے والے اور ایک سب سے بڑے توانائی پیدا کرنے والے ملک میں تبدیل ہو جائے گا اور اس طرح وہ دنیا میں بین الاقوامی سطح پر معیشت کو مستحکم کرنے کے سلسلہ میں ایک اہم اور اسٹریٹجک کردا رادا کر سکتا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے ہدایت کی ہے کہ وژن 2030 کے مطابق غیر معمولی نمو کی شرح کو برقرار رکھنے کے لئے صنعت، بجلی، پانی کی صفائی اور کان کنی وغیرہ کے مقامی شعبوں کے لئے گیس اور اس کی پیداوا کو ترجیح دی جائے گی۔(۔۔۔)
ہفتہ 28 جمادی الآخر 1441 ہجرى - 22 فروری 2020ء شماره نمبر [15061]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]