ترک وزیر دفاع خلوصي أكار نے کہا ہے کہ روسی وفد کے ساتھ جنگ بندی پر ایک معاہدہ طے پایا ہے جو عمل میں آچکا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اس معاہدہ کا سب سے پہلا اقدام کل سے ایم فور روڈ پر مشترکہ گشت کا اہتمام کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس کے ساتھ بین الاقوامی ایم فور روڈ پر مشترکہ گشت سے جنگ بندی کے مستقل استحکام میں اہم کردار ادا ہوگا اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی نشاندہی کی کہ ترک اور روسی فوجی وفود نے دونوں صدر کے درمیان طے پانے والے معاہدہ کے مطابق 4 روز تک بات چیت کی ہے اور یاد رہے کہ یہ معاہدہ ترک رجب طیب اردوغان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ماسکو میں اس ماہ کی 5 تاریخ کو ہوا ہے اور یہ مثبت ثابت ہوا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 19 رجب المرجب 1441 ہجرى - 14 مارچ 2020ء شماره نمبر [15082]