سعودی عرب میں حکومت نے ملک کے تمام خطوں اور شہروں میں آج صبح چھ بجے سے کرفیو کو مکمل طور پر ختم کرنے اور مردوں کے ہیئر ڈریسنگ، بیوٹی پالر، جم اور اسپورٹس کلب سمیت تمام معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کی واپسی کی اجازت دے دی ہے لیکن عمرہ، زيارت اور بین الاقوامی اسفار کے بند ہونے کو بحال رکھنے کا اعلان کیا ہے اور آئندہ اطلاع تک ملک کی زمینی اور سمندری سرحدوں سے آنے جانے کی بھی ابھی اجازت نہیں ملی ہے۔
اسی سلسلہ میں یوروپی ممالک آہستہ آہستہ پابندیوں کو ختم کررہے ہیں کیوںکہ فرانسیسی حکومت نے پیر کو سنیما گھروں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے اور 11 جولائی سے شروع ہونے والے اسٹیڈیموں میں شائقین کی محدود شرکت کی بھی اجازت دی ہے۔(۔۔۔)
اتوار 29 شوال المکرم 1441 ہجرى - 21 جون 2020ء شماره نمبر [15181]