تقسیم کو ختم کرنے کے لئے لیبیا میں افہام وتفہیم

محمد خلیفہ نجم (دائیں) اور یوسف العكوري کو بوزنيقة ڈائیلاگ کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
محمد خلیفہ نجم (دائیں) اور یوسف العكوري کو بوزنيقة ڈائیلاگ کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
TT

ایک طرف لیبیا میں ہونے والی اس گفت وشنید میں ایک ممکنہ پیشرفت کی نشاندہی ہو رہی ہے جو رباط کے جنوب میں واقع بوزنيقہ کے علاقہ میں ہو رہی ہے تو دوسری طرف ملک کے  سپریم کونسل کے وفد کے ممبر محمد خلیفہ نجم اور ایوان نمائندگان (طبرق پارلیمنٹ) کے ممبر یوسف العكوري نے گزشتہ روز ایک مشترکہ اور مختصر بیان میں کہا ہے کہ یہ ڈائلاگ اپنے تیسرے دن میں مثبت اور تعمیری انداز میں آگے بڑھ رہی ہے اور ہر ایک کو اچھے اور ٹھوس نتائج کی امید ہے تاکہ ایک جامع سیاسی تصفیہ کی راہ ہموار ہو سکے۔

نجم اور العكوري نے بدعنوانی اور ملک میں سیاسی تقسیم کی صورتحال کے خاتمے کے واضح مقصدوں سے متعلق اہم افہام وتفہیم کے حصول کا اعلان کیا ہے۔

جب لیبیا کے بحران کے دو فریقین نے کل صبح انتہائی خفیہ صورتحال کے درمیان تیسری ملاقات کی ہے اسی وقت مراکشی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار نے کل شام اعلان کیا ہےکہ لیبیا ڈائیلاگ آج بدھ کے دن ختم ہو جائے گا پھر جمعرات کے دن شروع ہوگا۔(۔۔۔)

بدھ 21 محرم الحرام 1442 ہجرى - 09 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15261]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]