ایسے وقت میں جب خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے رہنماؤں کے سامنے افتتاحی تقریر کرنے کی امید تھی اس وقت اجلاس کی میزبانی کے بیان میں واضح کیا گيا کہ اجلاسوں میں ان امور کو حل کیا جائے گا جن سے مزید جامع اور پائیدار بحالی کی راہ ہموار ہوگی اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی جائے گی۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سال کی سمٹ زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دنیا کو جان بچانے اور وبائی بیماری کے بعد بحالی میں مدد کے لئے گروپ آف ٹوئنٹی کی کوششوں کا انتظار ہے اور اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ مملکت نے اس گروپ کی صدارت کے دوران 2020 کی مشکل صورتحال میں مشترکہ کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 05 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 21 نومبر 2020ء شماره نمبر [15334]