شام میں روسی اڈے پر القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ کے ذریعہ حملہ

گزشتہ 26 دسمبر کو ادلب گورنریٹ کے شہر معرہ مصرین میں بے گھر شامی باشندوں کے کیمپوں کے فضائی منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

ایسے وقت میں جب شامی حکومت کی افواج نے شام کے صحرا میں داعش کے تعاقب کے لئے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے کل یہ اطلاع ملی ہے کہ رقہ گورنریٹ (شمال مشرقی شام) کے شمالی دیہی علاقے تل سمین میں ان کےفوجی اڈے کے قریب کار بم پھٹنے سے متعدد روسی فوجی زخمی ہوگئے ہیں اور اس حملہ کی ذمہداری حراس الدین نامی تنظیم نے قبول کی ہے جو تحریر الشام فرنٹ سے الگ ہوکر دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک ہوئی ہے۔

حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات - جمعہ کی درمیانی شب تل السمن کے علاقے میں روسی فورسز کے اڈے کی ایک رکاوٹ کے قریب سے ایک "پک اپ" کار پھٹ گئی جس کے نتیجہ میں متعدد روسی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ  19 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 02 جنوری 2021ء شماره نمبر [15376]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]