یمنی حکومت بغاوت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور گریفتھس کی طرف سے جلد ہی ریاض اور عدن کے دورہ کا اعلان

عدن میں یمنی حکومت کے اراکین کو اپنی پہلی میٹنگ کے آغاز سے قبل الفاتحہ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
عدن میں یمنی حکومت کے اراکین کو اپنی پہلی میٹنگ کے آغاز سے قبل الفاتحہ پڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

کل منگل کے روز قانونی یمنی حکومت نے حوثی ملیشیاؤں کی بغاوت کے خاتمے کے لئے دوبارہ اپنے عزم وارادہ کا اظہار کیا ہے اور بین الاقوامی برادری کے تعاون سے پائیدار امن کے حصول کے لئے اپنی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی میں یمن میں اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھس نے ریاض اور عدن جانے کے سلسلہ میں اپنے ارادے کا بھی اظہار کیا ہے تاکہ اس مشترکہ اعلان  کے مسودے پر ہونے والی بحث کو مکمل کیا جا سکے جس کی بابت امید ہے کہ قانونی حکومت اور بغاوت کے گروپ اتفاق کرلیں۔

گریفھس کے دفتر نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا ہے کہ خصوصی ایلچی کا دورہ پہلے یمنی صدر عبد ربوہمنصور ہادی اور سینئر سعودی عہدیداروں سے ملنے کے لئے ریاض ہوگا پھر اس کے بعد ٰ وزیر اعظم معین عبد الملک اور یمنی حکومت کے ممبران سے ملاقات کرنے کے لئے عدن روانہ ہوں گے۔(۔۔۔)

بدھ  23 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 06 جنوری 2021ء شماره نمبر [15380]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]