یہ کاروائی ان اراضی کی وجہ سے ہو رہی ہے جنہیں سوڈان کی مسلح افواج نے گزشتہ ماہ ایتھوپیا کی افواج سے دوبارہ حاصل کیا ہے جبکہ ایتھوپیا کا کہنا ہے کہ سوڈان نے تاریخی سرحدی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔
"عرب سپوتنک" ایجنسی نے سوڈانی فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سوڈانی فوج نے دونوں ملکوں کے مابین سرحدی پٹی پر ایتھوپیا کی فوج کی نقل وحرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے اور دونوں فوجوں کے مابین تصادم کے امکان کا عندیہ دیا ہے اور سوڈانی فوج اپنی مشرقی سرحدوں پر کسی بھی ممکنہ حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 26 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 09 جنوری 2021ء شماره نمبر [15383]