"نئی حکومت" سے متعلق لیبیا میں ہوا ایک معاہدہ

اقوام متحدہ کے وفد کی سربراہ اسٹیفنی ولیمز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
اقوام متحدہ کے وفد کی سربراہ اسٹیفنی ولیمز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

"نئی حکومت" سے متعلق لیبیا میں ہوا ایک معاہدہ

اقوام متحدہ کے وفد کی سربراہ اسٹیفنی ولیمز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
اقوام متحدہ کے وفد کی سربراہ اسٹیفنی ولیمز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
گزشتہ روز لیبیا کے "پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم" میں شریک افراد نے ملک میں نئے ایگزیکٹو اتھارٹی کے انتخاب کے طریقۂ کار کے سلسلہ میں باضابطہ طور پر اتفاق کر لیا ہے اور امیدواروں نے تینوں خطوں کے نمائندوں کا 70 فیصد حاصل کیا ہے جس سے عام انتخابات کی راہ ہموار ہوگی۔

پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم کے 75 ارکان کی ووٹنگ کا عمل کل عبوری ایگزیکٹو اتھارٹی کے انتخاب کے طریقہ کار پر ختم ہو گیا ہے جو اس سال کے اختتام سے قبل طے شدہ انتخابات کی نگرانی کرے گا اور اس میں نئی ​​حکومت کی صدارت، اس کی صدارتی کونسل اور اس کی رکنیت بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے وفد نے اشارہ کیا ہے کہ ووٹنگ کے عمل میں صرف 72 ممبروں کی شرکت ہوئی ہے جن میں سے 51 نے مجوزہ طریقہ کار کے حق میں ووٹ دیا اور یہ ووٹ کا 73 فیصد ہے جبکہ 19 ممبران نے اس کے خلاف ووٹ دیا ہے اور دو ممبروں نے ووٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 07 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 20 جنوری 2021ء شماره نمبر [15393]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]