کلوج نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں انفیکشن کی تعداد میں 16 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور اس بات پر زور بھی دیا ہے کہ اس سال کے آخر تک وائرس لوگوں میں باقی رہے گا لیکن امید ہے کہ اگلے سال کے آغاز کے ساتھ ہی احتیاطی پابندیوں میں کمی آجائے گی اور خاص طور پر جب ویکسینیشن مہم میں اضافہ ہوگا۔
کلوج نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ یہ صرف ایک توقع ہے کیونکہ کوئی بھی صحیح طور پر نہیں جان سکتا ہے کہ صورتحال کس طرح ہوگی اور کیا ہوگا جب نئی تبدیلیاں اس مساوات کو بدل دیں گی اور اسی طرح اس تنظیم نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ صحت کا بحران ابھی ختم نہیں ہوا ہے؛ لہذا متاثرین اور اموات کی تعداد میں غیر معمولی کمی کے باوجود صحت کی پابندیوں اور ویکسینیشن مہموں پر قائم رہنا ضروری ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 23 رجب 1442 ہجرى – 06 مارچ 2021ء شماره نمبر [15439]