الصدر نے کاظم الساہر کے ایک گانے کا دیا حوالہ

الصدر نے کاظم الساہر کے ایک گانے کا دیا حوالہ
TT

الصدر نے کاظم الساہر کے ایک گانے کا دیا حوالہ

الصدر نے کاظم الساہر کے ایک گانے کا دیا حوالہ
صدر موومنٹ کے رہنما مقتدی الصدر نے گزشتہ روز نجف میں احتجاجی مظاہروں پر تبصرہ کرتے ہوئے شاعر حسن المروانی کی لکھی گئی اور گلوکار کاظم الساہر کے ذریعہ گائی گئی نظم "میں اور لیلیٰ" کے الفاظ کو بطور دلیل استعمال کیا ہے۔

اپنے پیروکاروں اور ان کے مابین ہونے والے ایک طویل جھگڑے اور باہمی تنقید کے بعد اپنے ٹویٹ کے ذریعہ احتجاجی گروپوں کے سلسلہ میں دوستانہ لہجے کے باوجود الصدر نے اپنے ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کیا ہے کیونکہ مظاہرین کے ذریعہ ٹائر جلائے گئے جس کی وجہ سے نجف کے آسمان میں دُھواں ہی دھواں نظر آیا اور اسی طاحول میں ماہ شعبان کا چاند بھی دیکھا گیا۔

الصدر نے مزید کہا کہ ہاں میں ان کا (مظاہرین) کا المیہ محسوس کر رہا ہوں اور ان کی آہ وبکا بھی سن رہا ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے ملک میں بدعنوانی نے اپنی گرفت جما لی ہے اور میری تمام محبوب چیزوں کو ختم کردیا ہے اور جملے کے آخری فقرے میں واضح طور پر ایک شعر کا ایک حصہ اقتباس کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں نے جلاوطنی اختیار کی اور میرے ملک کو اجنبیوں نے آباد کیا۔(۔۔۔)

منگل 03 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 16 مارچ 2021ء شماره نمبر [15449]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]