خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہ عبد اللہ دوم کے ساتھ ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب پوری یکجہتی کے ساتھ اردن کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ اپنے ملک کی سلامتی اور اس کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی شاہ عبد اللہ دوم کو فون کیا ہے جس میں انہوں نے اردن کے ساتھ مملکت کی یکجہتی کی تصدیق کی ہے اور اسی طرح اردنی بادشاہ کو متعدد دوسرے عرب رہنماؤں کی طرف سے بھی فون آئے ہیں جبکہ غیر ملکی ممالک امریکہ اور برطانیہ نے بھی حمایت اور یکجہتی کے بیانات جاری کئے ہیں۔(۔۔۔)
پیر 23 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 05 اپریل 2021ء شماره نمبر [15469]