ولی عہد شہزادہ نے کل کہا ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ امتزاج کو حاصل کرنے اور پیداوار اور کھپت کی استعداد کو بڑھانا چاہتے ہیں اور آج ہم شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار کے لئے ساکا پلانٹ کی لانچنگ اور کارروائی کا مشاہدہ کر رہے ہیں جو ملک میں قابل تجدید توانائی کے استحصال کے لئے ہمارا پہلا اقدام ہے اور انہوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ مستقبل قریب میں ہوا کی توانائی سے بجلی کی پیداوار کے لئے دومہ الجندل اسٹیشن کے منصوبہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ نئے منصوبے کے معاہدوں سے مملکت کے علاقوں کے لئے شمسی توانائی سے بجلی کی پیداوار میں مدد ملے گی اور اس کے علاوہ سکاکا اور دومۃ الجندل منصوبے بھی ہیں جن سے گرین ہاؤس کے 70 لاکھ ٹن سے زیادہ اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔(۔۔۔)
جمعہ 27 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 09 اپریل 2021ء شماره نمبر [15473]