ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاويش اوغلو نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ ہفتہ کے روز کی جانے والی فون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصر کے ساتھ تعلقات میں ایک نیا دور شروع ہوگا اور باہمی دورے بھی ہوں گے اور وزرائے خارجہ اور سفارت کاروں کے معاونین کی سطح کا ایک اجلاس بھی ہو سکتا ہے جس کے دوران دونوں ملکوں کے سفیروں کی تقرری کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔۔۔ اس کی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور ہم اس پر اگلے مرحلے میں تبادلۂ خیال کر سکتے ہیں۔(۔۔۔)
جمعرات 03 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 15 اپریل 2021ء شماره نمبر [15479]