ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اذانوم گھبریئس نے پیر کے روز کہا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت ضروری سامان پیش کرنے میں اپنی پوری کوشش کررہا ہے اور خاص طور پر ہزاروں آکسیجن بوتلیں، موبائل فیلڈ ہسپتالوں اور لیبارٹری کے سامان مہیا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہا ہے۔
ایک طرف بین الاقوامی امداد ہندوستان پہنچنا شروع ہوگئی ہیں تو دوسری طرف تکلیف دہ صورتحال میں اضافہ ہی ہو رہا ہے اور عالمی ادارۂ صحت نے اس مہاماری صورتحال سے سبق حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو اس ماہ کے وسط سے ہندوستان میں ہو رہا ہے جہاں بیشتر بڑے شہروں میں انفیکشن کی شدت کے لحاظ سے وائرس قابو سے باہر ہوچکا ہے اور اس نئی لہر سے نمٹنے کے لئے صحت کی انتظامیہ فیل ہو چکی ہے جس کی وجہ سے انسانیت کی تباہی کا منضر سامنے ہے جسے ادارۂ صحت نے بغیر سرحدوں کے ڈاکٹروں کی صورتحال قرار دی ہے اور اسے وبائی امراض کے اندر ایک وبائی بیماری کے مترادف قرار دیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 16 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 28 اپریل 2021ء شماره نمبر [15492]