پچیس اراکین پارلیمنٹ نے سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکین کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے معاشی اور سیاسی بحران کے سلسلہ میں اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جس سے ملک عدم استحکام کا شکار ہوگا اور اس سے پورے خطے کو حقیقی اور واضح خطرات لاحق ہوں گے۔
قانون سازوں نے جن میں سرفہرست ڈیموکریٹک ہاؤس کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین گریگوری میکس ہیں ان سب نے بلنکن سے اس لبنانی عوام کی مدد کے لئے اور لبنان کے معاشی تباہی کو روکنے کے لئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر فوری اور نمایاں طور پر کام کرنے کی دعوت دی ہے کیونکہ اس سے مشرق وسطی کی سلامتی اور استحکام اور امریکہ کی قومی سلامتی کو خطرہ ہوگا۔(۔۔۔)
جمعرات 08 شوال المعظم 1442 ہجرى – 20 مئی 2021ء شماره نمبر [15514]