منیج ملٹری کونسل کے کمانڈر انچیف محمد ابو عادل نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ منبج کے معززین سے ملاقات کے بعد منبج اور اس کے دیہی علاقوں میں ڈیوٹی سیلف ڈیفنس مہم کا کام بند کردیا گیا ہے اور اس فائل کو مطالعہ اور مباحثے کی طرف بھیج دیا گیا ہے بشرطیکہ حالیہ واقعات میں تمام نظربندوں کو رہا کیا جائے اور فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات اور تفتیش کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور ان بدعنوانیوں میں ملوث تمام افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔(۔۔۔)
جمعرات 22 شوال المعظم 1442 ہجرى – 03 جون 2021ء شماره نمبر [15528]