"اولمپک گیمز" کی نگرانی کرنے والی انچارج جاپانی وزیر تامیو ماروکاوا نے کل اعلان کیا ہے کہ شائقین 23 جولائی اور 8 اگست کے درمیان ٹوکیو میں ہونے والی اولمپک سرگرمیوں میں شرکت نہیں کریں گے اور اس سے کھیلوں کو ایک نیا دھچکا لگا ہے اور یہ "کوویڈ ۔19" وبا کے پھیلنے کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔
مروکاوا کے مطابق بیشتر "اولمپک گیمز" اسٹیڈیم اور ہال جاپان کے دارالحکومت میں تقسیم کیے گئے ہیں لیکن کچھ اسٹیڈیم اور ہال دوسرے صوبوں میں موجود ہیں جہاں منتظم ادارے کے ساتھ ہم آہنگی سے حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔(۔۔۔)
جمعہ 29 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 09 جولائی 2021ء شماره نمبر [15564]