سعودی دفاع نے بیلسٹک اور حوثی ڈرون کو کیا تباہ

سعودی دفاع نے بیلسٹک اور حوثی ڈرون کو کیا تباہ
TT

سعودی دفاع نے بیلسٹک اور حوثی ڈرون کو کیا تباہ

سعودی دفاع نے بیلسٹک اور حوثی ڈرون کو کیا تباہ
یمن میں قانونی اتحاد کی حمایت کرنے والے اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ سعودی فضائی دفاع نے پیر کے روز ایک بیلسٹک میزائل کو روک کر تباہ کر دیا ہے جو جازان کی طرف داغا گیا تھا اور اسی طرح 3 بکتر بند ڈرون کو بھی تباہ کیا ہے جو اتوار کے چند گھنٹوں کے اندر ملک کے جنوب خمیس مشیط کی جانب داغے گئے تھے۔

اتحاد نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیاؤں کی طرف سے شہریوں اور شہری اشیاء کو نشانہ بنانے کی کوششیں بے سود اور وحشیانہ ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم شہریوں کی حفاظت اور آنے والے خطرے سے نمٹنے کے لیے آپریشنل اقدامات اٹھا رہے ہیں اور اس بات کی بھی تاکید کی کہ سعودی فضائی دفاع کی کارکردگی نے ملیشیاؤں کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے۔

متحدہ عرب امارات، اسلامی تعاون تنظیم اور خلیج تعاون کونسل نے دہشت گرد حوثی ملیشیاؤں کی جانب سے جازان کی طرف بیلسٹک حملے اور شہریوں کو نشانہ بنانے والے ڈرون کے حملوں کی مذمت کی ہے۔(۔۔۔)

منگل 22 محرم الحرام 1443 ہجرى – 31 اگست 2021ء شماره نمبر [15617]

فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان

فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)

فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔

فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"

سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔"  (...)

اتوار-01 شعبان 1445ہجری، 11 فروری 2024، شمارہ نمبر[16511]