سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے وزیر اور پبلک اتھارٹی برائے ٹرانسپورٹ کے چیئرمین انجینئر صالح الجسر اور عراقی وزیر ٹرانسپورٹ کیپٹن ناصر الشبلی نے کل ریاض میں بحری ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیا ہے اور یہ سعودی-عراقی رابطہ کونسل سے وابستہ ٹرانسپورٹ، بارڈر پورٹس اور بندرگاہوں کی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ہوا ہے۔
اس معاہدے پر دستخط پچھلے عملی اقدامات کے تسلسل کے طور پر آیا ہے جس میں ایک نئی عرعر بارڈر پورٹ کا افتتاح ہوا ہے، ہوائی ٹرانسپورٹ سروسز کے معاہدے پر دستخط ہوا ہے اور سعودی عرب میں شاہ عبد العزیز بندرگاہ کے ذریعے ام قصر پورٹ کے لیے جانے والے کنٹینرز سے متعلق کاروائیوں کو آسان بنانے اور بری راستوں کے ذریعہ مسافروں اور سامان کی نقل وحمل کو منظم کرنے کے لیے افہام وتفہیم کے ایک دستاویز پر بھی دستخط ہوا ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 25 محرم الحرام 1443 ہجرى – 03 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15620]