وائٹ ہاؤس کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایک وسیع اسٹریٹجک گفت وشنید کی ہے جس میں وہ شعبے شامل ہیں جہاں ہمارے مفادات اکٹھے ہوتے ہیں اور جہاں ہمارے مفادات، اقدار اور نظریات مختلف ہوتے ہیں اوررائٹرز نے ایک سینئر امریکی عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ 90 منٹ کی گفتگو معاشی مسائل، موسمیاتی تبدیلی اور کوویڈ 19 وبائی امراض پر مرکوز رہی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن نے ہند بحر الکاہل خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور خوشحالی میں امریکہ کی پائیدار دلچسپی کی تصدیق کی ہے اور دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کی ذمہ داری پر بھی بات چیت کی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقابلہ تصادم میں تبدیل نہ ہو جائے۔
بیجنگ میں سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ دونوں صدر نے چین امریکہ تعلقات اور مشترکہ تشویش کے مسائل پر واضح، گہرائی اور وسیع پیمانے پر اسٹریٹجک بات چیت کی ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 03 صفر المظفر 1443 ہجرى – 11 ستمبر 2021ء شماره نمبر [15628]