سعودی عرب: ایران کے ساتھ تفتیشی مذاکرات کے 4 مرحلے ہوئے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3231276/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%AA%D9%81%D8%AA%DB%8C%D8%B4%DB%8C-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-4-%D9%85%D8%B1%D8%AD%D9%84%DB%92-%DB%81%D9%88%D8%A6%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
سعودی عرب: ایران کے ساتھ تفتیشی مذاکرات کے 4 مرحلے ہوئے ہیں
سعودی وزیر خارجہ اور یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر برائے امور خارجہ کو کل ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
سعودی عرب نے ایران کے ساتھ اپنے مذاکرات کے مرحلے کو تحقیقاتی اور تفتیشی قرار دیا ہے اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا مرحلہ گزشتہ ماہ ہوا ہے اور اس بات کی نشاندہی بھی کی ہے کہ یہ مذاکرات ابھی تک اپنے تحقیقاتی اور تفتیشی مراحل میں ہے۔
مذاکرات کے سابقہ مراحل کے دوران ایرانی فریق کی سنجیدگی کے حوالے سے کل ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران الشرق الاوسط کے سوال کے جواب میں سعودی وزیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ مذاکرات بقایا مسائل کو حل کرنے کی بنیاد رکھیں گے اور مذاکرات کے بارے میں کہا کہ پچھلے 21 ستمبر کو جوتھا مرحلہ مکمل ہوا ہے جبکہ یہ مذاکرات ابھی تک اپنے تحقیقاتی اور تفتیشی مرحلے میں ہیں۔(۔۔۔)
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)