سعودی عرب میں امریکی سفارت خانے نے ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے کل رات جازان پر شروع کیے گئے حملے کے نتیجے میں مزید شہری زخمی ہوئے ہیں اور ہر نئے حملے کے ساتھ حوثی اس بات کے سلسلہ میں نئے ثبوت فراہم کررہے ہیں کہ وہ امن میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں اور ہم ان حملوں کی مذمت کرتے ہیں اور حوثیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مکروہ تشدد کو روکیں اور تنازع کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی زیرقیادت مذاکرات کریں۔
خلیج تعاون کونسل کے علاوہ مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت، اردن، اسلامی تعاون کی تنظیم اور مسلم ورلڈ لیگ نے جازان کے کنگ عبد اللہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی مذمت کا اظہار کیا ہے۔ (۔۔۔)
اتوار - 04 ربیع الاول 1443 ہجری - 10 اكتوبر 2021ء شمارہ نمبر [15657]