جزائر کی صدارت نے اشارہ کیا ہے کہ یہ حادثہ جزائر کے ورقلہ، موریتانیہ کے نواکشوٹ کے درمیان سڑک پر پہلی نومبر کو پیش آیا ہے اور مراکش کو دھمکی دی ہے کہ یہ جرم سزا کے بغیر نہیں ختم ہوگا اور بیان کے مطابق تین جزائری شہری اپنے ٹرکوں کی بمباری میں اس وقت مارے گئے جب وہ علاقے کے لوگوں کے درمیان معمول کے تجارتی تبادلے کے حصے کے طور پر نواکشوٹ اور ورقلہ کے درمیان سفر کر رہے تھے۔
بیان میں اشارہ دیا گیا ہے کہ جزائر کے حکام نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں اور کئی عناصر نے واقعے میں صحراء میں تعینات مراکشی افواج کے ملوث ہونے کا اشارہ دیا ہے اور اس میں جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات - 29 ربیع الاول 1443 ہجری - 04 نومبر 2021ء شمارہ نمبر [15681]