لیبیا: اقوام متحدہ نے قانونی بحران کے بارے میں کی بات چیتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3408391/%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D9%86%DB%92-%D9%82%D8%A7%D9%86%D9%88%D9%86%DB%8C-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%DA%86%DB%8C%D8%AA
لیبیا: اقوام متحدہ نے قانونی بحران کے بارے میں کی بات چیت
سٹیفنی ولیمز کو "لیبین پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم" میں خواتین کے بلاک کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ٹویٹر پر اقوام متحدہ کے اہلکار کا اکاؤنٹ)
لیبیا: اقوام متحدہ نے قانونی بحران کے بارے میں کی بات چیت
سٹیفنی ولیمز کو "لیبین پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم" میں خواتین کے بلاک کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (ٹویٹر پر اقوام متحدہ کے اہلکار کا اکاؤنٹ)
لیبیا امور کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مشیر سٹیفنی ولیمز نے ووٹرز کی مرضی کا احترام کرنے کی ضرورت پر دوبارہ زور دیا ہے اور ملک کے سرکاری اداروں کو درپیش قانونی بحران کے طور پر بیان کیے جانے والے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں بھی دوبارہ بات چیت کی ہے۔
جنیوا میں اقوام متحدہ کے مشن کے زیر اہتمام "لیبین پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم" میں خواتین کے بلاک کے ساتھ کل شام ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایک مشاورتی سیشن کے دوران ولیمز نے ان 25 لاکھ لیبیائی باشندوں کی مرضی کا احترام کرنے پر زور دیا ہے جنہوں نے اپنا انتخابی کارڈ حاصل کیا ہے اور لیبیا کے قومی اداروں کو درپیش قانونی بحران سے نمٹنے کے لیے فوری اور سنجیدہ کوششیں کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔(۔۔۔)
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیانhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4846456-%D9%81%D8%B1%D8%A7%D9%86%D8%B3-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%DB%8C%DA%A9%D8%AC%DB%81%D8%AA%DB%8C-%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D9%84%DB%8C%DA%A9%D9%86-%D8%BA%D8%B2%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D9%85%D9%86%D8%B5%D9%81%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%B3%D9%85%D8%AC%DA%BE%D8%AA%D8%A7-%DB%81%DB%92
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
پیرس:«الشرق الأوسط»
TT
فرانس اسرائیلیوں کے ساتھ یکجہتی کرتا ہے، لیکن غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ سیگورنٹ کا بیان
فرانسیسی وزیر خارجہ سٹیفن سیگورنٹ (ایکس پلیٹ فارم پر ان کا اکاؤنٹ سے لی گئی تصویر)
فرانسیسی وزیر خارجہ، جنہوں نے ایک ہفتہ قبل مشرق وسطیٰ کا دورہ کیا تھا، نے روزنامہ "اویسٹ فرانس" کو بیان دیتے ہوئے زور دیا کہ فرانس "حقیقی صدمہ" پہنچنے والے اسرائیلیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے، لیکن وہ غزہ کی صورتحال کو "غیر منصفانہ" سمجھتا ہے۔
فرانسیسی وزیر اسٹیفن سیگورنٹ نے ہفتے کے روز شائع ہونے والے انٹرویو کے دوران کہا: "ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ 7 اکتوبر کے بعد اب اسرائیلی معاشرہ پہلے جیسا نہیں رہا۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے اس کا احساس نہیں ہوا جب تک میں خود وہاں گیا۔"
سیگورنٹ نے کہا کہ میں یہ "فرض" سمجھتا ہوں کہ "اسرائیلیوں کا صدمہ حقیقی ہے۔" (...)