واشنگٹن کی طرف سے افق پر ایک انتہائی خطرناک صورتحال قرار دئے جانے پر قابو پانے کے لیے بڑھتی ہوئی عالمی سفارتی تحریک کے درمیان مبصرین نے متضاد روسی پیغامات سے خبردار کیا ہے جو دنیا کو الجھا رہے ہیں جو یوکرین پر کسی بھی ممکنہ روسی حملے کی توقع میں اپنی سانسیں روکے ہوئے ہے۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کل اعلان کیا ہے کہ اب تک کشیدگی میں کمی کے کوئی آثار نہیں ہیں اور انہوں نے برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے آغاز میں مزید کہ کہ اس کے برعکس ایسا لگتا ہے کہ روس اپنی فوجی موجودگی کو مضبوط بنا رہا ہے اور وہ اب بھی بغیر وارننگ کے یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 16 رجب المرجب 1443 ہجری - 17 فروری 2022ء شمارہ نمبر[15787]