سعودی عرب کے ایک بیان کے مطابق یہ قدم لبنان کی اعتدال پسند قومی اور سیاسی قوتوں کے مطالبات اور لبنانی حکومت کی جانب سے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعاون کو بڑھانے اور خلیجی ریاستوں کو متاثر کرنے والی فوجی اور سیکورٹی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مطلوبہ اقدامات کرنے کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔
وزیر اعظم نجیب میقاتی نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کی طرف سے لبنان میں اپنے سفیر کو واپس بھیجنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں اور ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ لبنان کو اپنی عرب وابستگی پر فخر ہے اور وہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ بہترین تعلقات کا پابند ہے اور ہو ہمارے لئے سپورٹ تھے اور رہیں گے۔(۔۔۔)
جمعہ 07 رمضان المبارک 1443 ہجری - 08 مارچ 2022ء شمارہ نمبر[15836]