روسی افواج کی طرف سے زوال کے قریب محاصرہ زدہ یوکرین کے شہر ماریوپول میں ایک کیمیائی مادہ استعمال کئے جانے کے سلسلہ میں رونما ہونے والی بین الاقوامی تشویش کی روشنی میں روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کل اپنے پڑوسی ملک کے خلاف شروع کی گئی فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے پر اصرار کیا ہے تاکہ عظیم مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔
پوتن نے گزشتہ روز مشرقی روس کے دورے کے دوران کہا ہے کہ ان کی فوج تیزی سے پیش قدمی کر سکتی ہے لیکن اس کا مطلب فوجی کارروائیوں کو تیز کرنا ہے جس کا اثر بدقسمتی سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے پر پڑے گا اور انہوں نے اس خیال کو مسترد کر دیا ہے کہ مشکلات نے ان کی افواج کو شمالی یوکرین کے بڑے شہروں کا کنٹرول چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔(۔۔۔)
بدھ 12 رمضان المبارک 1443 ہجری - 13 مارچ 2022ء شمارہ نمبر[15841]