اقوام متحدہ نے یمن میں نئی صدارتی قیادت کا کیا خیر مقدم

اقوام متحدہ نے یمن میں نئی صدارتی قیادت کا کیا خیر مقدم
TT

اقوام متحدہ نے یمن میں نئی صدارتی قیادت کا کیا خیر مقدم

اقوام متحدہ نے یمن میں نئی صدارتی قیادت کا کیا خیر مقدم
کل ایک بیان میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں اقتدار کی منتقلی کے اعلان اور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کی جگہ صدارتی قیادت کی کونسل کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے سعودی اور اماراتی حمایت کی تعریف کی ہے اور حوثیوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیرپا امن مشاورت شروع کرنے کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی کی کوششوں کے ساتھ نیک نیتی سے ساتھ دیں۔

کونسل نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور یمنی حکومت کی تعمیری شرکت کا خیر مقدم کیا ہے اور نو تشکیل شدہ صدارتی قیادت کونسل کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں سیاسی تصفیہ تک پہنچنے کے لیے ایسا کررہے ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات 13 رمضان المبارک  1443 ہجری  - 14  مارچ  2022ء شمارہ نمبر[15842]