ایرانی سرکاری ایجنسیوں کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کل مسقط روانہ ہونے سے قبل کہا ہے کہ مجھے اس میں کوئی شک نہیں کہ مجرموں کے خلاف انتقام ناگزیر ہے۔
رئیسی نے خدائی کے قتل کو پاسداران انقلاب کی غیر ملکی کارروائیوں سے جوڑا ہے اور کہا ہے کہ وہ لوگ جو میدان میں (دفاع حرم) کے ہاتھوں شکست کھا چکے ہیں وہ اس طرح اپنی مایوسی ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔
اسی سلسلہ میں پاسداران کے ترجمان رمضان شریف نے کہا ہے کہ خدائی کے قتل کے پیچھے اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کے ملازمین کا ہاتھ ہے۔(۔۔۔)
منگل 22 شوال المعظم 1443 ہجری - 24 اپریل 2022ء شمارہ نمبر[15883]