لبنان کی عدالت نے "مركزی بینک" کے گورنر ریاض سلامہ کی مالیاتی خلاف ورزیوں سے متعلق تحقیقات پر 14 ماہ تک پردہ ڈالے رکھا ہے۔ پبلک پراسیکیوٹر جج غسان عویدات نے سلامہ، ان کے بھائی رجا، ان کے آفس کی خاتون مینیجر مریان الحویک اور دیگر افراد کے خلاف "عوامی مال میں غبن كرنے، جعلسازی كرنے، جعل سازی میں استعمال ہونے، منی لانڈرنگ كرنے، رقوم کی بیرون ملک سمگلنگ، ٹیکس چوری كرنے اور غیر قانونی طور پر مالدار ہونے" کے جرائم کے لیے مقدمہ چلانے کی درخواست کی ہے۔
"الشرق الاوسط" کو ایک نمایاں عدالتی حوالہ نے انکشاف کیا ہے کہ عدلیہ "لبنان اور بیرون ملک بینک سے منسلک شخصیات کے خلاف نئے الزامات کی فہرست تیار کر رہی ہے، جس میں لبنان کے مرکزی بینک کی كونسل کے ممبران اور لبنانی و یورپی بینکوں کے مالکان شامل ہیں، ان پر مذکورہ بالا جرائم اور رقم کی بیرون ملک منتقلی میں سلامہ اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ملی بھگت کا شبہ ہے۔"(...)
جمعہ-11 ذوالقعدہ 1443 ہجری، 10 جون 2022ء، شمارہ نمبر (15900)