دورے کے ساتھ موجود ذرائع نے بتایا ہے کہ ملاقاتیں مثبت ہوئیں ہیں اور ذرائع نے الشرق الاوسط کو مزید کہا ہے کہ ایک ایسے معاہدے تک پہنچنے کا بہت زیادہ امکان ہے جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے زیر نگرانی اور امریکی ثالثی اور سہولت کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں گے اور اس کا صدر دفتر جنوبی لبنان کے ناقورہ علاقہ میں ہوگا اور الشرق الاوسط کو معلوم ہوا ہے کہ لبنانی ردعمل زبانی تھا اور لبنانی تجویز پر اسرائیلی ردعمل کی روشنی میں بالواسطہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسرائیل کے ایک متنازعہ علاقے میں پیداوار شروع کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ہوچسٹین نے کہا ہے کہ یہ جہاز متنازع علاقے سے تقریباً ڈھائی میل کے فاصلے پر ہے۔(۔۔۔)
بدھ 16 ذی القعدہ 1443 ہجری - 15 جون 2022ء شمارہ نمبر[15905]