السیسی نے وفاقی صدارتی محل میں شیخ تمیم کا استقبال کیا اور مصری صدارتی بیان کے مطابق مصری صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ دورہ مصر اور قطر کے تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کی عکاسی کرنے والا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان آنے والے دور میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے راستے کو مضبوط کرنے والا ہے اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک اور عوام کے مفادات اور دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ باہمی ارادوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
بیان میں شیخ تمیم کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ قطر کی خواہش ہے کہ آنے والے عرصے کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف میکانزم کو آگے بڑھایا جائے اور اس کے لئے مصر میں قطری سرمایہ کاری کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے اور سرمایہ کاری کے دستیاب وسیع مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے۔(۔۔۔)
اتوار 27 ذی القعدہ 1443 ہجری - 26 جون 2022ء شمارہ نمبر[15916]