متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھارت کے وزیر اعظم نریندرا مودی کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری اور جامع اقتصادی شراکت داری کی روشنی میں دونوں ممالک اور ان کے عوام کے فائدے کے لیے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں اور ان کے فروغ کی راہوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں سربراہوں کے درمیان یہ بات چیت کل بھارت کے وزیر اعظم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ہوئی، ان کا یہ دورہ شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان – رحمہ اللہ-کے انتقال پر تعزیت پیش کرنے کے لیے تھا، جبکہ ملاقات کے آغاز میں انہوں نے شیخ خلیفہ بن زاید کی وفات پر شیخ محمد بن زاید آل نھیان اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بہترین انسانی اوصاف کو اور ان کے دور میں تمام سطحوں پر متحدہ عرب امارات اور بھارت کے تعلقات کی ترقی اور خوشحالی کو یاد کیا۔ (...)
بدھ - 30 ذی القعدہ 1443 ہجری - 29 جون 2022ء شمارہ نمبر [15919]