گزشتہ روز آئی ایم ایف کے زیر اہتمام سعودی معیشت کی جائزہ کانفرنس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ سعودی عرب دنیا کی تیزی سے ترقی کرنے والی معیشتوں میں شامل ہوگا، کیونکہ وہ اس سال جی ڈی پی کی شرح نمو 7.6 فیصد پر برقرار رکھے گا جس سے درآمدی اشیا کی بلند قیمتوں کے باوجود مہنگائی پر قابو پانے کے سلسلہ میں سعودی عرب کی قابلیت کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
کانفرنس میں کہا گیا ہےکہ سعودی معیشت پر عالمی حالات کے اثرات محدود ہیں جس کی بدولت بینکنگ سیکٹر میں لیکویڈیٹی کی سطح اور مضبوط سرمایہ کاری ہے جبکہ اقتصادی سرگرمیوں میں مضبوط بہتری دیکھنے میں آرہی ہے جس کی تائید تیل کی قیمتوں میں اضافے اور حکومت کی طرف سے کی جانے والی اصلاحات کے ذریعے کی گئی ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 20 محرم الحرام 1444ہجری - 18 اگست 2022ء شمارہ نمبر[15969]