خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر برطانوی بادشاہ چارلس سوئم، شاہی خاندان اور برطانوی عوام سے دلی اور مخلصانہ تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بات گزشتہ روز خادم حرمین شریفین اور برطانیہ کے بادشاہ کے درمیان ہونے والے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران سامنے آئی، جس میں انہوں نے انہیں تخت نشینی پر مبارکباد بھی دی، جبکہ برطانوی عوام کے مفادات کے لیے خدمت میں ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے پر امید ہونے کا اظہار کیا۔
دوسری جانب کنگ چارلس نے نیک جذبات پر خادم حرمین شریفین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اپنی دلچسپی اور اہمیت کی یقین دہانی کی۔
جمعہ - 20 صفر 1444ہجری - 16 ستمبر 2022ء شمارہ نمبر [15998]