سعودی کابینہ نے کل منگل کے روز اپنے ہفتہ وار اجلاس کے دوران عالمی منڈیوں میں تیل کے توازن و استحکام کے حصول اور عالمی معیشت کو سہارا دینے کے ضمن میں "اوپیک پلس" گروپ کے اہم کردار کو نوٹ کیا اور اجلاس میں "اوپیک " تنظیم کے رکن ممالک اور اس سے باہر کے شریک ممالک کے تینتیسویں وزارتی اجلاس کے نتائج کا جائزہ لیا۔
دوسری جانب خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جدہ کے السلام پیلس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کابینہ کو خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کو جنوبی کوریا کے صدر کی طرف سے ملنے والے دو پیغامات کے بارے میں بریفنگ دی، جو دونوں دوست ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں اس کی حمایت اور فروغ کے طریقوں سے متعلق ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق انچارج وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی نے وضاحت کی کہ اجلاس میں گزشتہ دنوں میں سعودی عرب کے حکام اور متعدد ممالک میں ان کے ہم منصبوں کے درمیان ہونے والی مجموعی بات چیت اور مشاورت کا جائزہ لیا گیا، تاکہ تعاون کو مضبوط کیا جا سکے اور اسے اعلیٰ سطحوں تک پہنچایا جا سکے جو مشترکہ مفادات، دو طرفہ تعاون اور عالمی مسائل اور چیلنجوں کا جواب دینے میں کثیرالجہتی خدمات فراہم کرے۔(...)
بدھ - 17 ربیع الاول 1444ہجری - 12 اکتوبر 2022ء شمارہ نمبر [16024]