خادم حرمين آج شوریٰ کونسل کے سامنے اپنی سالانہ تقریر کرنے والے ہیں

خادم حرمين آج شوریٰ کونسل کے سامنے اپنی سالانہ تقریر کرنے والے ہیں
TT

خادم حرمين آج شوریٰ کونسل کے سامنے اپنی سالانہ تقریر کرنے والے ہیں

خادم حرمين آج شوریٰ کونسل کے سامنے اپنی سالانہ تقریر کرنے والے ہیں
آج خادم حرمين شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز سعودی شوریٰ کونسل کے سامنے سالانہ شاہی تقریر کریں گے جس میں وہ ملک کی داخلی اور خارجہ پالیسی کے بارے میں بات کریں گے أور وہ یہ کونسل کے آٹھویں اجلاس - ویڈیو کے ذریعے - کے تیسرے سال کے کام کے آغاز کے دوران کریں گے جیسا کہ ہفتہ کو سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عبد اللہ آل شیخ نے اعلان کیا  ہے۔

آل شیخ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سالانہ شاہی تقریر شوریٰ کونسل کے لئے فخر کا باعث ہے اور ایک ایسا موقع ہے جس کا وہ ہر سال انتظار کرتی ہے اور اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ شاہی تقریر میں اہم مواد اور پیغامات ہوتے ہیں جو مشاورتی عمل کی تجدید کرتے ہیں اور کونسل کے کام کو بڑھاتے ہیں اور اس کے اختیارات اور قابلیت کے تحت آنے والے تمام موضوعات پر بحث ومباحثہ اور مطالعہ کیا جاتا ہے۔

شوریٰ کونسل کے اسپیکر نے مزید کہا ہے کہ کونسل خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی توجہ کونسل کی مسلسل حمایت کے ذریعے حاصل کر رہی ہے جس سے شوریٰ کونسل میں اور فیصلہ سازی میں شراکت دار کے طور پر اس کے کردار میں سعودی قیادت کے اعتماد کی تصدیق ہوتی ہے جسے ریاستی اداروں کے کام کو بڑھانے اور ضابطے اور قانون سازی میں ایک اہم اسٹیشن کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 21 ربیع الاول 1444ہجری -  16 اکتوبر   2022ء شمارہ نمبر[16028]    

سعودی عرب کا 3 یمنی گورنریٹوں میں پانی کے کنویں کھودنے اور انہیں تیار کرنے کا معاہدہ

اس معاہدے پر ریاض کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں مرکز برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر انجینئر احمد البیز نے دستخط کیے (واس)

کل پیر کے روز، سعودی عرب نے "کنگ سلمان انسانی امدادی مرکز" جے ذریعے یمن کے گورنریٹ حضرموت کے علاقے الساحل اور الوادی، الحدیدہ گورنریٹ میں الخوخہ اور گورنریٹ شبوہ میں رضوم کے علاقے بئر علی میں پانی کے کنوؤں کی کھدائی اور انہیں تیار کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سول سوسائٹی کے ایک ادارے کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

مرکز میں صحت اور ماحولیات کے شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ المعلم نے وضاحت کی کہ معاہدے کی رو سے حضرموت، حدیدہ اور شبوہ کے گورنریٹس میں پروجیکٹ کے علاقوں میں 8 نئے کنویں کھودے جائیں گے اور انہیں شمسی توانائی کے نظام کے ذریعے 5 میٹر بلند ٹینکوں سے جوڑا جائے گا تاکہ ہمہ وقت پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حدیدہ کے علاقے الخوخہ میں ایک ٹاور ٹینک اور شبوہ کے علاقے رضوم میں ایک سطحی ٹینک تعمیر کیا جائے گا۔

المعلم نے نشاندہی کی کہ اس معاہدے میں حضرموت اور حدیدہ میں 9 پرانے کنوؤں کو بحال کر کے انہیں شمسی توانائی کے نظام سے منسلک کرتے ہوئے 5 میٹر بلند ٹینک بنائیں جائیں گے، علاوہ ازیں واٹر کارپوریشن کے پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے سے منسلک عملکے کے 34 افراد کو کنویں کے اجزاء اور لوازمات کی تنصیب کے عمل کے ذریعے فیلڈ کی تنصیب اور ان کی دیکھ بھال کے امور کی تربیت دی جائے گی۔ نیز شمسی توانائی کے نظام سے 65,300 افراد براہ راست مستفید ہونگے۔

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]